www.shahpervezkhan.blogspot.com

Breaking News
Loading...
Tuesday 30 August 2016

متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان

04:05:00

متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں، عمران خان


سلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اختلافات کے باوجود میں ایم کیو ایم پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔
ایم کیو ایم میں محب وطن اور پڑھے لکھے لوگ آج بھی ہیں، لہٰذا ایسے لوگوں کو بھی آگے آنا چاہئیے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پی ایس پی سے مستقبل میں اتحاد ہوسکتا ہے
عمران خان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال کی آمد خوش آئند ہے، مستقبل میں پی ایس پی سے اتحاد ہو سکتا ہے، متحدہ قومی موومنٹ دہشت گرد اور نواز لیگ معاشی دہشت گرد جماعت ہے۔
فاروق ستار اورالطاف حسین کا میچ فکس ہے
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اورالطاف حسین کا معاملہ میچ فکسنگ لگتا ہے، فاروق ستار اپنے قائد کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ لیکن وہ مجبور بھی ہیں۔ عمران خان نے دعویٰٰ کیا کہ کراچی تو تحریک انصاف کا ہی شہر ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Subscribe Here

 
Toggle Footer