www.shahpervezkhan.blogspot.com

Breaking News
Loading...
Sunday 28 August 2016

شامی شہر حلب میں دوبم حملے،15 افراد ہلاک

11:24:00

شامی شہر حلب میں دوبم حملے،15 افراد ہلاک                 

حلب : شام کے شہر حلب میں بیرل بم حملوں میں کم از کم پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے.مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے.
تفصیلات کےمطابق شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی ایک برطانوی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغیوں کے زیرِ تسلط حلب میں ہونے والے اس حملے میں نشانہ بننے والے لوگ خود وہاں پر ایک دوسرے بم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جمع ہوئے تھے.
تنظیم کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ بیرل بم کے اس حملے کے بعد کئی ایمبولینس گاڑیوں کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے دیکھا گیا اور جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں جمع تھی تو دوسرا بم حملہ ہوا جس میں مزیدافراد ہلاک ب
حلب کے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں ہونے والے پہلے بیرل بم حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تعداد بچوں کی بتائی جاتی ہے.
*
دوسری جانب حکومت اور باغیوں کے درمیان معاہدے اور حکومتی فورسز کے محاصرے کے خاتمے کے بعد دمشق کے مضافاتی علاقے داریا سے لوگوں کا انخلا جاری ہے اور وہاں سے مزید رہائشیوں کی نقل مکانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں.

0 comments:

Post a Comment

Subscribe Here

 
Toggle Footer