www.shahpervezkhan.blogspot.com

Breaking News
Loading...
Sunday, 28 August 2016

اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

10:24:00

اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا 

اعلان


ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور بھارتی ریاست راجھستان، مہاراشترا اور مدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مختلف این جی اوز و دیگر سماجی اداروں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’بھارت میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں اور اُس سے کئی گنا زیادہ بچوں کو مناسب غذا اور پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، اتنے ترقی یافتہ معاشرے میں رہنے کے باوجود بھارت میں غذائی قلت ما مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر آواز بلند کرنی ہوگی‘‘۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’غذائی قلت کے حوالے سے افرادی تعداد کا تصور کرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے، ہم بھوک، افاداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جب ہی میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس اہم مسئلے پر اپنی آواز بلند کر کے بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں کیونکہ یہ قابلِ علاج مرض ہے۔ انہوں نے بھارت کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کریں اور بھارت سے اس مسئلے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘‘۔
یاد رہے اداکارہ سونم کپور  اس وقت بھارت میں غذائی قلت کے خاتمے کے حوالے سے ایک این جی او کی سفیر ہیں جو ملک میں کینسر کے خلاف عوام میں آگاہی دینے کا کام کرتی  اور خالی پیٹ کے ساتھ بھارت کو کبھی بھی دنیا  میں پرامن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے‘‘۔

0 comments:

Post a Comment

Subscribe Here

 
Toggle Footer