تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ
سلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے نواز شریف کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں لائحہ عمل کل تیار کیے جانے کا امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے ایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینے کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز کل صبح گیارہ بجےملاقات کریں گے جس میں آئندہ کے احتجاجی مراحل کے لیے مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں حکومت مخلاف احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ احتجاج کے دوسرے مرحلے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے جس میں جلسے جلوس اور دھرنوں کا انعقاد شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا اسٹریٹجی کا اجلاس ہوا جس میں تین ستمبر سے متعلق بڑے پیمانے پر عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے موثر انداز میں مرکزی اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment