محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف
ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، اگر کیریئر اور محبت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تومحبت کے آگے کیریئر قربان کر دوں گی۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی
ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کیرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں ان دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول مختلف اداکاروں کے ساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کچھ عرصہ پہلے ہی ان کا رنبیر کپور سے طویل معاشقے کے بعد بریک اپ ہوا ہے، یہ بریک اپ اس وقت ہوا کب ان کی شادی کی خبریں بھی آرہی تھیں، اس بریک اپ کے بعد اداکارہ ٹوٹ گئی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment