www.shahpervezkhan.blogspot.com

Breaking News
Loading...
Wednesday 31 August 2016

ایم کیو ایم کا اپنے پرچم سے قائد متحدہ کا نام ہٹانے کا فیصلہ

06:40:00

ایم کیو ایم کا اپنے پرچم سے قائد متحدہ کا نام ہٹانے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیو پاکستان نے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کا نام ہٹانے اور جھنڈے پر انتخابی نشان پتنگ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد متحدہ کی ملک کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد اظہار لاتعلقی کو  مزید پختہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم سے الطاف حسین کا نام ہٹانے اور اس پر انتخابی نشان پتنگ کو آویزاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں کو شاہراوں پر لگے بانی تحریک کے نام والے جھنڈے ہٹانے کی بھی ہدایت کردی ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں قائد ایم کیو ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں دیگر دوسری جماعتوں کے قائدین اور سیاستدانوں کی ملک مخالف بیانات کی مذمت کی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی جماعت کی جانب سے اپنے ہی بانی اور قائد کے خلاف اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد اگلے ہی روز ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد ایم کیو ایم سمیت لندن رابطہ کمیٹی سے رابطہ منقطع کرتے ہوئے اعلان لاتعلقی کیا تھا۔ جس کے بعد فاروق ستار نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آئندہ ایم کیو ایم پاکستان کا لندن یا بانی تحریک سے کوئی تعلق نہیں اور اب مجھے ہی سربراہ ایم کیو ایم لکھا و پڑھا جائے‘‘۔

0 comments:

Post a Comment

Subscribe Here

 
Toggle Footer