لاہور: عدالت نے حمیرا ارشد بچہ حوالگی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی
۔
نیوزکے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں حمیرا ارشد بچہ حوالگی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران حمیرا ارشد کے شوہر احمد بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حمیرا ارشد ایک گلوکارہ ہیں اور زیادہ تر وقت گھرسے باہرگزارتی ہیں، گھر میں شراب اور سگریٹ نوشی کی بہتات ہے جس کے باعث بچے پربرے اثرات مرتب ہوں گے اس لیے بچے کو باپ کی نگرانی دوسری جانب حمیرا ارشد کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچہ چھوٹا ہے اس لئے ماں ہی اس کی بہتر پرورش کرسکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 5 ستمبر کو سنانے کا اعلان کیا۔
واضح رہے حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے 2004 میں شادی رچائی تھی لیکن کافی عرصے سے دونوں کے درمیان تنازع چلا آ رہا تھا اور اداکارہ نے خلع کے لئے درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔
0 comments:
Post a Comment