www.shahpervezkhan.blogspot.com

Breaking News
Loading...
Saturday, 17 September 2016

انسانی دماغ کے بارے میں دلچسپ معلومات

22:55:00
ہمارا جسم ایک عجوبہ ہے۔ اس کے اندر ایسے ایسے نظام موجود ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ انسانی جسم پر تحقیق کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ہر بار اس میں نئے انکشافات ہوتے ہیں۔
ہمارے دماغ کو ہی لے لیجیئے۔ اسی دماغ کی بدولت حضرت انسان نے کیا کیا کارنامے دکھائے۔ ذہانت و عقلمندی سے لے کر بدحواسی اور کند ذہنی کے ایسے ایسے مظاہرے تاریخ میں درج ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ ایک ہی شکل کا دماغ آخر کس کس طرح اپنی کرامات دکھا سکتا ہے۔
آئیے اپنے دماغ کے بارے میں کچھ حیرت انگیز معلومات جانتے ہیں جن کا شاید اس سے پہلے آپ کو علم نہیں ہوگا۔
انسانی دماغ ٹھوس نہیں ہوتا۔ یہ نرم اور لچکدار ہوتا ہے۔
ہمارا دماغ ہمارے جسم کے کل وزن کا صرف 2 فیصد حصہ ہوتا ہے لیکن یہ جسم کی پیدا کردہ 20 فیصد توانائی خرچ کرتا ہے۔
دوران حمل ماں کے پیٹ میں موجود بچہ میں ہر منٹ میں ڈھائی لاکھ دماغی خلیات بنتے ہیںایک بالغ شخص کے دماغ میں 100 بلین دماغی خلیات ہوتے ہیں اور یہ 10 ہزار علیحدہ اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں۔
ہر دماغی خلیہ 40 ہزار سائنسوپسس سے جڑا ہوتا ہے۔ سائنوپسس کے ذریعہ پورے عصبی نظام میں معلومات کی ترسیل ہوتی ہے۔
ہمارے دماغ کی معلومات کو جانچنے اور اسے منتقل کرنے کی رفتار 432 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ رفتار دنیا کی تیز ترین فارمولا ون کار ریس سے بھی زیادہ ہے جس کا اب تک کا سب سے زیادہ فاصلہ 386 کلو میٹر فی گھنٹہ رہا ہے۔
ایک انسانی دماغ 12 سے 25 واٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ اس بجلی سے ایک ایل ای ڈی لائٹ روشن ہوسکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پچھلے 10 سے 20 ہزار سال میں ہمارے دماغ چھوٹے ہوگئے ہیں اور پہلے کے انسان کے مقابلے میں اب ہمارے دماغ کا حجم صرف ایک ٹینس بال جتنا رہ گیا ہے۔
کیسی لگیں آپ کو یہ معلومات؟

0 comments:

Post a Comment

Subscribe Here

 
Toggle Footer