سال 2016 کا دوسرا سورج گرہن آج یکم ستمبر کو ہے۔ گرہن پاکستان میں نہ دیکھا جاسکے گا۔
سا ل 2016 کا دوسرا سورج گرہن آج یک ستمبر کو ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس کا آغاز دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا جو سہ پہر تین بج کر 56 منٹ تک جاری رہے گا۔ گرہن کا دورانیہ تین گھنٹے اور 38 منٹ تک ہوگا۔اس گرہن کو سعودی عرب، یمن، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں دیکھا جاسکے گا تاہم بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا، پاکستان اور دیگر ممالک میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دوران گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔
مکمل سورج گرہن ایک علاقے میں تقریباً 370 سال بعد دوبارہ آسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ 7 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہتا ہے۔ البتہ جزوی سورج گرہن کو سال میں کئی دفعہ دیکھا جا سکتا ے۔
0 comments:
Post a Comment