وزیراعظم نواز شریف نےگوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا
گوادر:وزیراعظم نوازشریف نے گوادر میں بزنس سروس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئےگی جو دو سال میں مکمل ہوگا.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ ثنااللہ زہری اور گورنز بلوچستان نے ان کا استقبال کیا.اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ،ناصر خان جنجوعہ،احسن اقبال اور میر حاصل خان بزنجوبھی وزیراعظم کے ہمرا ہ تھے.
وزیر اعظم نوازشریف نے گوادر میں بزنس سروس کمپیلکس کا افتتاح کیا،اس منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئےگی جسے2 سال میں مکمل کیا جائے گا.
گوادر بندرگاہ پر سروس کمپلیکس سےنجی شعبے کی کمپنیوں کوسہولت میسر آئے گی.کمپلیکس میں کمپنیوں،درآمدو برآمد کنندہ گان اور مالیاتی اداروں کےدفاتر قائم ہوں گے.
بندر گاہ پرآنےوالوں کی سہولت کےلیے کمپلیکس میں شاپنگ مال بھی بنایا جائےگا،لنگز انداز جہازوں کے عملے کی رہائش کےلیے کمپلیکس میں سی مین سینٹر بھی بنایا جائےگا.
واضح رہے کہ گوادر فری زون 2300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائےگا،چین اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے منصوبے کی تعمیر کی جائےگی جبکہ فری زون میں انڈسٹریل یونٹس کے قیام کےلیے صنعتی زون بھی بنایا جائےگا.
0 comments:
Post a Comment