www.shahpervezkhan.blogspot.com

Breaking News
Loading...
Sunday 4 September 2016

عمران خان کا عید کے بعد رائے ونڈ کے گھیراؤ کا اعلان

03:38:00


 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر نواز شریف سے چار سوالات کیے ہیں اور جواب نہ ملنے پر احتساب ریلی کے تحت عیدا لاضحی کے بعد رائے ونڈ کے گھیرائو کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف چار سوالات کے جوابات دے دیں اگر چاروں سوال کے جواب نہ آئے تو کارکن تیاری کرلیں ہم عید کے بعد رائے ونڈ کا گھیراؤ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں اربوں روپے کا اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟اگر حلال
پیسوں سے خریدا ہے تو نواز شریف ڈاکیو منٹس دکھا سکتے ہیں؟ ہمیں بتادیں کہ ملک سے پیسہ باہر منتقل کیسے کیا؟ کیا ان پیسوں پر ٹیکس دیا تھا؟؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے، نیب کے چیئرمین اس لیے خاموش ہیں کہ وہ شریف خاندان کے نوکر ہیں، نیب چیئرمین نواز شریف سے پاناما لیکس کے معاملے پرتحقیقات کریں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، جسٹس کاظم علی اور نیکو کارا سمیت ایسے ادارے جنہوں نے اپنے ضمیر نہیں بیچے ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

0 comments:

Post a Comment

Subscribe Here

 
Toggle Footer